ڈی پی او بونیر کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ، 1اہلکار زخمی
بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک )کڑاکڑ کے علاقے میں ڈی پی اوبونیر خالد ہمدانی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا۔حملے میں ایک اہلکار زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او بونیر خالد ہمدانی کی گاڑی کو بونیر کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ۔ نامعلوم دہشت گردوں نے انکی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا جس کے بعدعلاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے مگر آخری اطلاعات تک پولیس کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہدہشتگردوں نےسڑک کنارےنصب بم سےڈی پی اوکےقافلےکونشانہ بنایا اورفائرنگ کی،دھماکے کا مقصد ڈی پی او بونیر کو نشانہ بنانا تھا جبکہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ۔