جہانگیرہ پریس کلب کے زیراہتمام انڈیا مردہ باد ریلی کا انعقاد
جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان) پریس کلب جہانگیرہ کے زیر اہتمام انڈیا مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ایم پی اے ادیس خٹک انجمن تاجران سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے ریلی پریس کلب سٹیشن روڈ سے شروع ہوئی اور جہانگیرہ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے جی ٹی روڈ پر ایک بہت بڑی احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں اور ہندوستان مردہ باد، مودی مردہ باد کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب جہانگیرہ کے چیئرمین زبیر علی ایم پی اے ادریس خٹک جنرل سیکرٹری ندیم احسان، عمران تبسم، سید ولی خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف پوری پاکستانی قوم یک جا یک زبان ہے اور پاکستان قوم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے آج پچاس سال بعد اقوام متحدہ میں کشمیر کامسلے زیر بحث لایا گیاہے۔ انڈیا سرعام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ لیکن اب انڈیاکے خاتمے کے دن قریب ہے۔ ظالم حکومت کشمیریوں کی آواز طاقت سے نہیں دبا سکے گی۔ پاک فوج کے اشارے پر تمام پاکستانی قوم جذبہ جہادسے سرشار ہوکر انڈیا سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔