میرپورآزادکشمیر،بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب
میرپور آزادکشمیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی جاری ہے ،بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چاہی ، نہالہ، گاہی بنڈالہ میں شیلنگ اور فائرنگ کی جس پر پاک فوج کی جانب سے دشمن کو دندان شکن جواب دیا گیا۔