جیسے شہد پر مکھیاں آتی ہیں ویسے پیسوں پر عمران خان آتا ہے، مریم نواز 

جیسے شہد پر مکھیاں آتی ہیں ویسے پیسوں پر عمران خان آتا ہے، مریم نواز 
جیسے شہد پر مکھیاں آتی ہیں ویسے پیسوں پر عمران خان آتا ہے، مریم نواز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

؂میر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے آزاد کشمیر میں اپنی ایک اور اے ٹی ایم مشین ڈھونڈ لی ہے، اور آج وزیر اعظم اسی اے ٹی ایم مشین کے حلقے باغ سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، جیسے شہد پر مکھیاں آتی ہیں ویسے ہی عمران خان پیسوں والی جگہ پر جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے اسلام گڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ آج وزیرا عظم عمران خا ن آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کرنے آرہے ہیں، ان پر انڈے یا ٹماٹر نہ برسانابلکہ جب وہ میر پور میں آئیں تو ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالنا جن کے ساتھ ایک تختی پر ، آٹا ، دوائی ، بجلی ، مہنگائی چور لکھا ہو، اور عمرا ن خا ن کو الیکشن چوری کرنے پر ایک میڈل دینا ، اور وزیر اعظم کے سر پر ایک تاج بھی رکھنا جس پر کشمیر فروش لکھا ہو۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان یہاں کس منہ سے آرہے ہیں جہاں ان کی آمد سے قبل ہی گو عمران گو کے نعرے لگ چکے ہیں اور ان کے وزراءپر ٹماٹر اور انڈے برسائے گئے ہیں،ہم دیکھتے آئے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر فائر نگ کرتی رہتی ہے لیکن یہ شرم کی بات ہے کہ آزاد کشمیر میں شہریوں پر اس شخص نے گولیاں برسائیں جو وزیر امور کشمیر ہے،یہ اتنے نااہل لوگ ہیں کہ الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا پڑا کہ امور کشمیر کا وزیر یہاں داخل نہیں ہوسکتا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ واحد پارٹی ہے جس نے آزاد کشمیر میں تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں ہیں، مسلم لیگ ن کشمیر میں الیکشن جیت چکی ہے، اگر الیکشن چوری کیا تو کشمیر ی تمہیں چھوڑیں گے نہیں، یہ 2018نہیں ہے جس میں تم نے آر ٹی ایس کا بٹن دبا کر الیکشن چوری کرلیا تھا اور ن لیگ نے مان لیا تھا ، اب یہ وہ ن لیگ نہیں ہے ، یہ ڈسکہ والی ن لیگ ہے جس نے دھند میں بھی ووٹ چوروں کو ڈھونڈ نکالا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دورحکومت میں سی پیک میں ایک منصوبہ تھا جو میر پور سے مظفر آباد تک موٹر وے کا تھا، نوازشریف چاہتے تھے کہ میر پور کے لوگوں کا سفر کم ہو، نواز شریف کے دور میں چائنہ کے لوگ پاکستان میں بجلی کے کارخانے لگا نے آتے تھے جبکہ آج وہ اپنے انجیئرزکے جاں بحق ہونے کی تحقیقات کےلئے آرہے ہیں۔