پی پی 127 جھنگ کا مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا
جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 127 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی ۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق پی پی 127 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے نتائج مکمل ہوچکے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف نے یہاں کامیابی حاصل کی ہے۔ فارم 47 کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار محمد نواز بھروانہ 71ہزار 648ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اسلم بھروانہ 47 ہزار 413 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔