پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی دوبارہ گرفتار
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی دوبارہ گرفتار
سورس: Twitter/@MeenakhanAfridi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی دوبارہ گرفتار ہو گئے۔مینا خان آفریدی کو تھانا خان رازق میں درج مقدمہ میں نامزد ہونے پر تقریبا دو ہفتے قبل بونیر سے گرفتار کیا گیا تھا، ضمانت ملنے پر پولیس نے مینا خان کو ضمیمہ ب پر جیل سے نکال کر تھانا شرقی میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار لیا، مینا خان آفریدی کو رہائی کے ایک دن بعد 10 مئی کو درج مقدمے میں چوتھی بار گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی کو توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و دیگر الزامات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔جیو نیو زکے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مینا خان آفریدی پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر پر توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و دیگر الزامات کے تحت درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔

مینا خان آفریدی تھانا ہشت نگری میں 324، 353 ،427 ،153 ،143 و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما اور کارکنان زیر حراست ہیں۔