سیاحتی مقام مالم جبہ میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے برفیلے ماحل میں افطاری کا اہتمام

سیاحتی مقام مالم جبہ میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے برفیلے ماحل میں افطاری کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            سوات (بیورورپورٹ) سوات کے خوبصورت اور سیاحتی مقام مالم جبہ میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے برفیلے ماحول میں افطاری کا اہتمام، ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاح افطار ڈنر سے لطف اندوز ہوئے، گذشتہ روز سیاحتی مقامی مالم جبہ میں نجی ہوٹل کے انتظامیہ کی جانب سے پہلی مرتبہ پرفیلے ماحول میں افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نجی ہوٹل پرل کانٹیننٹل انتظامیہ کی جانب سے افطاری میں مختلف قسم کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے روزہ داروں نے روزہ افطار کیا، اس موقع پر نجی پی سی ہوٹل کے منیجر حسن خورشید اور سیلز منیجر محمد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات ایک خوبصورت سیاحتی علاقہ ہیاور ہم نے سیاحت کی فروغ کیلئے پہلی مرتبہ مالم جبہ کے برفیلی وادی میں سیاحوں کی دلچسپی کے لئے اس طرح کی تقریب کا اہتمام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ افطاری اور سحری کا یہ سلسلہ پی سی انتظامیہ کی جانب سے رمضان کے پورے مہینے میں جاری رہے گا جس کا مقصدملک بھر کے سیاحوں کو سوات کے خوبصورت علاقوں کی سیاحت کی جانب راغب کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سیاحوں کی سہولیت کیلئے مناسب قیمت پر افطاری اور سحری کی سروسز فراہم کررہے ہیں جسے سیاح سراہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سوات سیاحت کی فروغ کیلئے ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی، ہم سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سوات آکر یہاں کی خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوں۔

مزید :

صفحہ اول -