فروری 2026ء: بیرونی سرمایہ کاری 18.67 کروڑ ڈالرز رہی، 8 ماہ میں 44 فیصد کمی

فروری 2026ء: بیرونی سرمایہ کاری 18.67 کروڑ ڈالرز رہی، 8 ماہ میں 44 فیصد کمی
فروری 2026ء: بیرونی سرمایہ کاری 18.67 کروڑ ڈالرز رہی، 8 ماہ میں 44 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے  بیرونی سرمایہ کاری پر اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ فروری 2026ء میں بیرونی سرمایہ کاری 18 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز رہی جس میں نجی شعبے میں 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز اور سرکاری شعبے میں 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 70 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال 2025ء کے اسی عرصے میں 1 ارب 58 کروڑ ڈالرز تھی۔

اس طرح رواں مالی سال میں بیرونی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 44 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔