ریشم کی ڈرامہ سیریل’’چکر’’ کی ریکارڈنگ تیزی سے جاری
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریشم کی ڈرامہ سیریل’’چکر’’ کی ریکارڈنگ تیزی سے جاری ہے . اس سیریل کا آغاز ایک ماہ قبل ہوا تھا اور اب تک کافی حد تک کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ ریشم کے علاوہ ڈرامے میں عرفان کھوسٹ سمیت بہت سے دیگر فنکار بھی شامل ہیں جبکہ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر بھی اس کے ذریعے 15 سال بعد چھوٹی سکرین پر واپس آرہی ہیں۔ اس بارے میں ریشم کا کہنا ہے کہ یہ ایک مڈل کلاس فیملی کی کہانی جو ناظرین کو یقینی طور پر پسند آئے گی۔نجی ٹی وی کے لئے بنائی جائے والی اس سیریل کی ڈائریکٹر کنول کھوسٹ ہیں۔