فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ، ناقص انتظامات پر محکمہ صحت کی کینٹین سیل

فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ، ناقص انتظامات پر محکمہ صحت کی کینٹین سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں برڈزوڈروڈ پر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی کینٹین پر چھاپے کے دوران فوڈ لائسنس کے نہ ہونے،ملازمین کے میڈیکل کی عدم موجودگی،احاطے میں سگریٹ بڈزکی موجودگی ، ملازمین کی ذاتی جسمانی صفائی نہ ہونے اور مکھیوں کی بھر مار ہونے پر سیل کر دیا گیا۔ ۔وحدت روڈ پر اوپ گڈ لک بیکرز،العمران ملک شاپ،شان بھٹی چوک پرذائقہ ریسٹورنٹ ،بسم اللہ ملک شاپ،ذائقہ نان شاپ ، سردار ملک شاپ،جوہر ٹاؤن میں داتا پان شاپ ، ڈے اینڈ نائٹ پان شاپ،الفضل کیٹرنگ ،بھاٹی گیٹ میں واقع میاں جنرل سٹور،مکہ نان شاپ،مکہ فش کارنر،علی ہجویری باربی کیو اینڈ تکہ،کشمیر نان ٹکی،بسم اللہ ہوٹل، اللہ وارث ملک شاپ،نعمان نان شاپ اور ٹولنٹن مارکیٹ میں موجو د متعدد چکن سیل سینٹر کو فوری لائسنس بنوانے اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔