ڈنڈے سے لاک ڈاﺅن کامیاب نہیں ہوسکتا، اس وقت سب سے زیادہ خطرہ کورونا کے بجائے غربت ہے ، وزیراعظم

ڈنڈے سے لاک ڈاﺅن کامیاب نہیں ہوسکتا، اس وقت سب سے زیادہ خطرہ کورونا کے بجائے ...
ڈنڈے سے لاک ڈاﺅن کامیاب نہیں ہوسکتا، اس وقت سب سے زیادہ خطرہ کورونا کے بجائے غربت ہے ، وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ڈنڈے سے لاک ڈاﺅن کامیاب نہیں ہوسکتا،لاک ڈاﺅن اس وقت کامیاب ہوگا جب اس پر عمل کریں گے ، اس وقت سب سے زیادہ خطرہ کورونا کے بجائے غربت ہے ،امریکا اور برطانیہ کے مزدور100 فیصد رجسٹرڈ ہیں، پاکستان میں مزدوروں کا ڈیٹا ہی نہیں،وزیراعظم نے کہاکہ کورونا کے مسئلے میں لوگ ذخیرہ اندوزی کریں گے ،ہمیں خوف ہے گندم کی سمگلنگ کی جائے گی،اس بار جوبھی پیسہ بنانے کی کوشش کرے گا ان کیخلاف سخت ایکشن ہوگا،ہم ذخیرہ اندوزی کرنے والے مالکان کو پکڑیں گے ،خبردار کررہا ہوں اصل مجرموں کو پکڑیں گے ،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے حالات بدل رہے ہیں ،ہم عوام کو آگاہ کریں گے پاکستان اوردنیا میں کورونا کے کیاحالات ہیں ،کورونا کے باعث جو صورتحال پیداہوئی اس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی،کسی ملک نے اس صورتحال کی تیاری نہیں کی تھی ،ہم ہر دوسرے روز عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دنیا اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھی ،25 اپریل تک ہمارااندازہ تھا کورونا کے 50 ہزار مریض پاکستان میں ہونگے ،ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں،ہمیں 15 مئی تک مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ،15سے 25 مئی تک کا دورانیہ بہت اہم ہے ،پوری تیاری کر رہے ہیں کہ مئی کے مہینے کیلئے تیار رہیں ،چین سے ایک بھی کیس پاکستان میں نہیں آیا،26 فروری کو پہلا کیس آیا13 مارچ کو ہم نے لاک ڈاﺅن کا آغاز کیا، 13 کیسز سامنے آنے پر لاک ڈاﺅن شروع کردیا تھا،ہم نے فیصلہ کیا آہستہ آہستہ لاک ڈاﺅن میں نرمی کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اس وقت سب سے زیادہ خطرہ کورونا کے بجائے غربت ہے ،امریکا اور برطانیہ کے مزدور100 فیصد رجسٹرڈ ہیں، پاکستان میں مزدوروں کا ڈیٹا ہی نہیں، امریکا اوربرطانیہ میں بے روزگار لوگوں کو حکومت براہ راست پیسے دے رہی ہے ،پاکستان میں سوشل سکیورٹی سسٹم نہیں ہمارے حالات یورپی ممالک سے مختلف ہیں ،احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا پروگرام ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ،18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس اختیارات ہیں وہ فیصلہ کر سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ لاک ڈاﺅن اس وقت کامیاب ہوگا جب اس پر عمل کریں گے ،ڈنڈے سے لاک ڈاﺅن کامیاب نہیں ہوسکتا۔تعمیراتی شعبے کھولنے کا اعلان مزدوروں کے معاشی دباﺅ کو مدنظر رکھ کر کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ کورونا کے مسئلے میں لوگ ذخیرہ اندوزی کریں گے ،ہمیں خوف ہے گندم کی سمگلنگ کی جائے گی اس بار جوبھی پیسہ بنانے کی کوشش کرے گا ان کیخلاف سخت ایکشن ہوگا،ہم ذخیرہ اندوزی کرنے والے مالکان کو پکڑیں گے ،خبردار کررہا ہوں اصل مجرموں کو پکڑیں گے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن ہو گا۔