این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب  

این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب  
این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمر کورٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

 یاد رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔