لکی مروت: پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکارشہید

لکی مروت: پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکارشہید
لکی مروت: پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکارشہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارشہید اور ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔واقعہ تھانہ براگی میں پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ جس وقت موبائل پر حملہ کیا گیا وہ معمول کے گشت پر تھی۔پولیس نے حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ایس ایچ او شاکر خان زخمی جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہوا۔