ہماری حکمرانی کی بنیاد سزا اور جزا کی بنیاد پر کھڑی ہے، پولیس کو جدید بنا نا وزیراعظم کا ویژن ہے، محمود خان
ہنگو(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکمرانی کی بنیاد سزا و جزا کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کو جدید بنا نا وزیراعظم کا ویژن ہے اوراس ضمن میں پولیس کی نفری میں اضافہ اور اسے جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔ جزا و سزا کا نظام متعارف کرا کے پولیس کو سیاسی وابستگیوں سے پاک کیاگیا ہے۔
پولیس کی بھرتیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھائیں گے۔ پولیس میں بھر تیاں این ٹی ایس نظام کے تحت کی جا رہی ہیں اورافسران کی تعیناتی میرٹ پر کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کے لئے تمام وسائل دینے کا بھی علان کیا ہے۔