وائٹ ہاؤس اور کئی اہم عمارتوں پر راکٹ حملے کا منصوبہ ساز گرفتار ، ریاست جارجیا کے رہائشی داعش کے ہمدرد کو بھیس بدل کر پکڑا : ایف بی آر

وائٹ ہاؤس اور کئی اہم عمارتوں پر راکٹ حملے کا منصوبہ ساز گرفتار ، ریاست ...

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیوروچیف)ایف بی آئی ایجنٹوں نے ریاست جارجیا کے رہائشی اور داعش کے ہمدرد نوجوان حاشر جلال طیب کو د ہشتگردوں اور اسلحہ کے سوداگروں کا بھیس بدل کر گرفتار کرلیا ،عدالت میں دائر استغاثہ کے مطابق ملزم اپنی کار بیچ کر ایجنٹوں کو اپنے ہمدر د سمجھ کر ان سے طیارہ شکن راکٹ خریدنے کا منصوبہ بنارہا تھا ، 21سالہ نوجوان نے ان ایجنٹوں کو بتایا شام میں داعش کی مدد کیلئے جانا چاہتا تھا لیکن اس کا پاسپورٹ نہیں بنا تھا ، اسلئے اس نے امریکہ میں رہ کر داعش کی دشمن حکومت کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنایا اس کا منصوبہ تھا کہ ٹینک شکن راکٹ کے ذریعے وہ وائٹ ہاؤس کے عقبی دروازے میں سوراخ کرے گا اور پھر اس کے بعد بندقوں اور دستی بموں کے ذریعے عمارت پر دھاوا بول دے گا۔ اس دہشت گرد کو ریاست جارجیا کے صدر مقام اٹلانٹا کے نواح سے بدھ کے روز گرفتار کرلے اٹلانٹا کی وفاقی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ایف بی آئی کے دفتر نے جارجیا کے اٹارنی جنرل کے حوالے سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے سکیورٹی کا عمل تیز کرکے وائٹ ہاؤس اور وفاقی عمارتوں کو مزید محفوظ کردیا گیاہے اور اب اس دہشتگرد کو پکڑنے کے بعد اس سے ہونیوالا خطرہ ٹل گیا ہے استغاثہ نے عدالت کو بتایا مارچ 2018ء میں کمیونٹی کے کسی فرد نے خفیہ طور پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اطلاع دی طیب نامی ا یک نوجوان شدت پسند سوچ کا مالک بن چکا ہے طیب نے 25راکٹ کو اپنی کار فروخت کرنے کا اشتہار دیا جس پر ایف بی آئی کے ایک منجرنے کار کو خریدنے میں دلچپسی ظاہر کی جب منجرنے اپنے آپ کو داعش کا ہمد رد بتا یا تو دہشتگرد نے اس بتایا وہ وائٹ ہاؤس اور مجسمہ آ زا د ی کو نشانہ بناناچاہتا ہے دسمبر 2018ء میں طیب نے داعش کے ہمدردوں کے بھیس میں ایف بی آئی کے ایک خفیہ ایجنٹ کو بتایا وہ ممکن حد تک نقصان کرنے کے بعد شہید کے طور پر مرنا چاہتا ہے اس نے ایجنٹ کو بتایا سب سے پہلے وہ وائٹ ہاؤس پر حملہ کرنا چاہتا ہے جس کیلئے اسکو اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد درکار ہے ،دوسری ملاقات میں اس نے بتایا وائٹ ہاؤس ، واشنگٹن میں دیگر دو اہم تاریخی عمارات کے علاوہ ایک یہودی عبادت گاہ کو بھی نشانہ بنانا چاہتا ہے ،ایف بی آئی کے ایجنٹ ٹیلر کروگر نے عدالت میں اپنے شہادتی بیان میں بتایا وہ ایک ٹینک شکن ہتھیار کے ذریعے وائٹ ہاؤس کی عمارت میں سوراخ کرنا چاہتا تھا تاکہ اس کیساتھی اندر داخل ہوکر بندوقوں اور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملہ کرسکیں اور جتنے لوگوں کو ممکن ہو ہلاک کرسکیں۔ اسے 16جنوری کواس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک دوسرے خفیہ ایجنٹ سے ہتھیار خر یدنے کیلئے ملاقات کرنے آیا تھا ۔

منصوبہ ساز گرفتار

مزید :

صفحہ اول -