جھوک اترا : دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید صوبیدار کا نماز جنازہ ادا

جھوک اترا : دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید صوبیدار کا نماز جنازہ ادا

  

ڈیرہ غازی خان‘ جھوک اترا (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان )کے علاقے جھوک اترا کے رہائشی ملک طارق ارائیں ولد عطاء محمد ارائیں بعمر 45سال جو کہ ایف سی کوئٹہ میں بطور صوبیدارڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ چار روز قبل دہشت گردوں سے جھڑپ میں فائرنگ سے زخمی ہوئے اور۔گزشتہ روز زخموں(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے شہید کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کر کے بعد اج میت ڈیرہ غازی خان میں آبائی گاؤں جھوک اترا پہنچا دی گئی۔ شہید ملک محمد طارق ارائیں کی نماز جنازہ آبائی علاقے جھوک اترا میں ادا کی گئی اور فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا اس موقع پر ایف سی کے دستہ نے سلامی پیش کی۔شہید نے تین بیٹیاں،تین بیٹے اور ایک بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔

شہید