پارلیمنٹ بالادست ہے لیکن وہاں سے کیا ہم صرف گالیاں سنیں گے؟سلمان غنی

پارلیمنٹ بالادست ہے لیکن وہاں سے کیا ہم صرف گالیاں سنیں گے؟سلمان غنی
پارلیمنٹ بالادست ہے لیکن وہاں سے کیا ہم صرف گالیاں سنیں گے؟سلمان غنی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس نے میثاق حکمرانی کی بات کی ہے لیکن یہ بات پارلیمنٹ میں ڈسکس ہونی چاہئے کہ کس ادارے کا کیا کردار ہے ؟ سب کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ بالادست ہے لیکن وہاں سے کیا ہم صرف گالیاں سنیں گے؟

دنیا نیوز کے پروگرام ” تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ ہمارے پاس آئین ایک اثاثہ ہے ، یہ اچھی بات ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس نے میثاق حکمرانی کی بات کی ہے لیکن یہ بات پارلیمنٹ میں ڈسکس ہونی چاہئے کہ کس ادارے کا کیا کردار ہے ؟ سب کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ بالادست ہے لیکن وہاں سے کیا ہم صرف گالیاں سنیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات اب بہت ضروری ہے کہ اداروں میں لائنیں کھینچی جائیں لیکن اگر لائنیں کھینچی جائیں گی تو پھر اگر کوئی ادارہ اپنی لائن سے آگے بڑھے گا تو تو دوسرے ادارے اس سے کیسے پوچھ سکیں گے ؟اس کا بھی تعین کیا جائے ۔

مزید :

قومی -