جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز انڈر 19 کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کل کھیلا جائیگا
ڈربن(اے پی پی) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن ون ڈے میچ (کل) بدھ کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ پہلے اور تیسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا اور چوتھا ون ڈے ویسٹ انڈیز یوتھ کے نام رہا۔