جوجسٹو چیمپئین مقابلے 20جولائی سے پولینڈ میں شروع ہونگے

جوجسٹو چیمپئین مقابلے 20جولائی سے پولینڈ میں شروع ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان کے محمد عمار اور ابو ہریرہ پولینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ گیمز کے جوجسٹو مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ مقابلے 20جولائی سے شروع ہوں گے۔قومی جوجسٹو چیمپئن محمد عمار اور ابو ہریرہ پولینڈ کے شہر وارسلا میں ہونے والے ورلڈ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی کھلاڑی نے ورلڈ گیمز کے مارشل آرٹ مقابلوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔پولینڈ کے شہر وارسلا میں ہونے والے ورلڈ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔واضح رہے کہ محمد عمار ایشین جوجسٹو اور ورلڈ جوجسٹو چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے سلور میڈل جیت چکے ہیں ۔