سول ججوں کی حوصلہ افزائی، مزید 220 گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
لاہور(نامہ نگار)سول ججوں کی حوصلہ افزائی اور کام کی رفتا کر مزید بہتر کرنے کے لئے پنجاب بھر کے سول ججوں کو 220 گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں، لاہور کے 38 ججوں کو بھی گاڑیوں کی چابیاں دے دی گئی ہیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے ڈسٹرکٹ سول ججوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے 200 گاڑیاں دینے کا اعلان کیا جس پر عمل درآمد شروع کر دیاگیا ہے، لاہور کے 38 سول ججوں کو سیشن جج لاہور نے گاڑیوں کی چابیاں فراہم کر دی ہیں جبکہ سول کورٹ کے 500 تعمیل کنندہ کو ان کی پریشانی کو مدں ظر رکھتے ہوئے موٹرسائیکلیں بھی فراہم کر دی گئیں ہیں۔