ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ اور اوز پاک کمپنی کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ اور اوز پاک کمپنی کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ اور اوز پاک کمپنی کے زیراہتمام ہسپتال میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جس میں سینٹری ورکرز کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے۔ کیمپ کی نگرانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال شوکت ورک نے کی۔ انہوں نے سینٹری ورکرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سینٹری ورکرز دن رات محنت کرکے پورے لاہور کا گند صاف کرتے ہیں۔ ان کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ سینٹری ورکرز کے ٹیسٹوں کے دوران زیادہ تر تعداد میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی شکایات سامنے آ رہی ہے۔ جن کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ شوکت ورک نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں غریب مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات دی جا رہی ہے۔
اسی کے ساتھ جن سینٹری ورکرز میں ہیپاٹائٹس کی شکایات آ رہی ہیں۔ ان کے مکمل صحت یاب ہونے تک علاج معالجے کے ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
کیونکہ آگاہی ہونے سے بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے شہریوں میں آگاہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس طرح ہسپتالوں میں بھی رش کم ہوگا اور بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد ملے گی۔ شوکت ورک نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات محنت کریں گے۔