شرقپورخورد کے تنگ ترین بازار میں ٹرالی پر ٹرانسفارمر عذاب بن گیا
کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی)کوٹ عبدالمالک لیسکو سب ڈویژن نے شرقپورخورد کے تنگ ترین مین بازار میں ٹرالی پر ٹرانسفارمر رکھ کر شہریوں کے لیے عذاب کھڑا کر دیا تقریباََ ایک ماہ قبل ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے کوٹ عبدالمالک لیسکو سب ڈویژن کے عملہ نے مین بازارکے اہل علاقہ کو بجلی کی فراہمی کے لیے عارضی طور پر ٹرانسفارمر کو ٹرالی پر رکھ کر بجلی بحال کر دی تنگ ترین مین بازار میں رکھے ہوئے ٹرالی پر ٹرانسفارمر نے بازار کو مزید تنگ کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اہل علاقہ اور سماجی فلاحی تنظیموں نے لیسکوکے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شرقپورخورد کے تنگ ترین بازار سے ٹرانسفارمر اور ٹرالی کو ہٹایا جائے ۔ٹرانسفارمر کو کھمبوں کے اوپر رکھا جائے تاکہ بازار سے گزرنے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو سکے ۔