جاسوسی کا الزام، ایرانی عدالت نے امریکی شہری کو 10سال قید کی سزا سنادی

جاسوسی کا الزام، ایرانی عدالت نے امریکی شہری کو 10سال قید کی سزا سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (آن لائن )ایرانی عدالت نے دوہری شہرت رکھنے والے امریکی شہری کو جاسوسی کے الزامات پر 10 سال قید کی سزا سنادی ۔ ایران کی جوڈیشل کونسل کے ترجمان غلام حسین محسنی ایجی نے بتایا کہ دوہری شہریت کا یہ مقدمہ سیکیورٹی کے الزامات پر قائم کیا گیا تھا۔ترجمان نے سزا پانے والے شخص کا نام نہیں بتایا اورنہ ہی یہ بتایا کہ سزا کا حکم کب سنایا گیا، لیکن یہ کہا گیا کہ وہ شخص امریکی شہری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اور ملک کا بھی شہری تھالیکن وہ ملک ایران نہیں تھا۔ یہ شخص معلومات اکھٹی کررہا تھا اور اسے امریکا سے براہ راست راہنمائی مل رہی تھی۔ ملزم غیرملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے تہران مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا جس پر اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ، لیکن اس سزا کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔ انہیں گذشتہ برس 16 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا۔ایرانی ارکان پارلیمان اور حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اصفہانی کی گرفتاری کے بعد جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کرنے والے مزید جاسوسوں کی نشاندہی جلد کی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -