عدالتوں سے اشتہاری ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں:خرم دستگیر

عدالتوں سے اشتہاری ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں:خرم دستگیر

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عدالتوں سے اشتہاری قرار دیئے گئے لوگ ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کا ایک ایک صفحہ لاقانونیت سے داغدار ہے۔ ہم نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پناامہ جے ائی ٹی رپورٹ کا ایک ایک لفظ بغض اور تعصب پر مبنی ہے اور لاقانونی سے داغدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پشی ہوئے۔ تمام جماعتیں مل کر بھی جے آئی ٹی کو سپریم کورٹ نہیں بنا سکیں۔ اشتہاری قرار دیئے گئے لوگ ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں۔

خرم دستگیر

مزید : علاقائی