25دسمبر کو ہر حال میں اورنج ٹرین چلائی جائے گی،خواجہ احمد حسان

25دسمبر کو ہر حال میں اورنج ٹرین چلائی جائے گی،خواجہ احمد حسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر میں خواجہ احمد حسان نے لاہوریوں کو ٹرین چلانے کے حوالے سے خوشخبری دے دی ہے جن کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر کو ہر حال میں ٹرین چلانے کے لیے متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔پاکستان کی پہلی انٹر سٹی اورنج لائن ٹرین کا یوم پاکستان کے موقع پر اہل لاہور کو تحفہ دیں گے۔اس امر کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود یونین کونسلوں کے چیئر مینوں کونسلرز ،وکلاء تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔دریں اثناء ان سے ایوان وزیر اعلیٰ میں وائس چیئر مینوں عشرت شیخ،کلیم اللہ ملک،کی قیادت میں حلقہ این اے 124 کے بلدیاتی نمائندوں نے بھی ملاقات کی اس موقع پر ان کے ترجمان چوہری شبیر احمد گجر بھی موجود تھے خو اجہ احمد حسان نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ پروجیکٹ ہی نہیں لاہور اور پاکستان کے عوام کی لیے ایک بہترین تحفہ ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے یہ ایک عالمی میعار کا ایک لاجواب منصوبہ ہے وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے کو ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے جسے ہر حال میں پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ اور شالیمار باغ کے سامنے سے بھی ٹرین گزاریں گے 25 دسمبر کو ٹرین ہر حال میں چلائیں گے انہوں نے کہا کہ جو ٹریک مکمل ہو چکا ہے اس میں دو کلو میٹر کے اندر ٹرین چلا کر دیکھی ہے یہ منصوبہ ایک شاہکار ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے اہل لاہور کے لیے اس لاجواب تحفے پر ان کی مشکور ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں بہت رکاوٹیں آئی ہیں اگر یہ نہ آتی تو ٹرین ہم 2016 کے وسط میں چلا چکے ہوتے۔