سپریم کورٹ کے تحت جے آئی ٹی کا بننا تاریخی اقدام ہے،نصیر احمد

سپریم کورٹ کے تحت جے آئی ٹی کا بننا تاریخی اقدام ہے،نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام ایک مذاکرہ بعنوان پاناما لیکس کے پاکستان کی سیاست پر اثرات منعقد ہوا، مہمان خصوصی سینئر رہنماء عارف خان تھے مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد ،خالد بٹ، عبدالکریم میو، نے کہا کہ پاناما لیکس پر جے آئی ٹی کا سپریم کورٹ کے تحت بنناپاکستان کی تاریخ کا منفرد واقع ہے اور پہلی مرتبہ حکمران اور بالا دست طبقے کے خلاف فیئر اینڈ فری ٹرائل ہوا ہے عارف خان ،وقاص پرنس، حمزہ شیخ نے کہا کہ ایسے اقدام کے مستقبل کی سیاست پر گہرے اور خوش گوار اثرات مرتب ہونگے کیونکہ کرپشن کرنے سے پہلے حکمران سو مرتبہ سوچیں گے۔ لیبر لیڈر وحید عالمگیر ، قیصر مصطفی اور یاسمین فاروق نے کہا کہ کرپشن پاکستانی معاشرے کا ناسور بن چکی ہے اور پاکستان کی ترقی کی رہ میں رکاوٹ ہے حکمران طبقہ کی کرپشن کی وجہ سے کرپشن نچلی سطح تک سرایت کر چکی ہے۔

B