ضلع کچہری میں ملزم ڈاکٹر التمش کے میڈیا کیخلاف نازیبا الفاظ،دھمکیاں

ضلع کچہری میں ملزم ڈاکٹر التمش کے میڈیا کیخلاف نازیبا الفاظ،دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری،گردہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر التمش سمیت دیگر ملزمان بدمعاشی پر اتر آئے، ملزم ضلع کچہری میں پیشی کے وقت میڈیا کو کوریج کرنے پر غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع ہو گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کی عدالت میں ملزموں ڈاکٹر التمش، ڈاکٹر فواد، ایجنٹ ثاقب خان سمیت 11ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے پیشی پر لایا گیا، ملزم ڈاکٹر التمش نے کوریج کرنے اور فوٹیج بنانے پر میڈیا نمائندوں پر جوس کی بوتل دے ماری اور غلیظ زبان میں گالیاں نکالنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اس دوران ملزم ڈاکٹر التمش کے والد قمر الزمان کھرل بھی بدمعاشی میں پیچھے نہیں رہے اور ملزم کی ویڈیوبنانے پر ڈاکٹر التمش کے والد نے میڈیا پر حملہ کرتے ہوئے کیمرے چھیننے کی کوشش کی، ملزم ثاقب خان نے بھی میڈیا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔عدالت نے جیل سے حاضری کے لئے لائے گئے گردہ سکینڈل کے ملزموں کی حاضری مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر التمش سمیت 11ملزموں کو 27جولائی کو حاضری کے لئے طلب کر لیاگیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -