نواز شریف کے جانے سے ملک میں خانہ جنگی نہیں ہو گی ،خرم نواز گنڈا پور

نواز شریف کے جانے سے ملک میں خانہ جنگی نہیں ہو گی ،خرم نواز گنڈا پور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کا جرم کیا ہے ،نواز شریف نا اہل ہونگے تو ملک بھر میں شکرانے کے نوافل ادا کئے جائینگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد تمام صورتحال واضح ہو گئی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ نواز شریف نا اہل ہونگے جبکہ عنقریب شہباز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی نا اہل ہونگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جانے سے ملک میں کوئی خانہ جنگی نہیں ہو گی اور میں چیلنج کرتا ہوں کہ نواز شریف اب دس ہزار آفراد کا جلسہ کرکے دکھائیں،نواز شریف نا اہل ہونگے تو ملک بھر میں شکرانے کے نوافل ادا کئے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی نے منی لانڈرنگ کا جرم کیا ہے ۔خرم نواز نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاون کا کیس گلے کا پھندا بنے گا

مزید :

صفحہ آخر -