لٹیروں کیخلاف قوم متحد ہو گئی

لٹیروں کیخلاف قوم متحد ہو گئی
 لٹیروں کیخلاف قوم متحد ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف کی گیم ختم ، شہباز شریف کا کاؤنٹ ڈاؤن آج سے شروع ہوگا، جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف قوم متحد ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی نا اہلی سے متعلق بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ذاتی کاروبار سے منسلک رہے، شہباز شریف نے نواز شریف کو 6ارب روپے کے تحائف دیئے جبکہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں بھی شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور ڈائریکٹر حدیبیہ پیپر ز ملز8ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ بھی کی۔ پنجاب میں اربوں کے منصوبہ جات میں عجب کرپشن کی غصب کہانیاں اس سے الگ ہیں۔ وقت زیادہ دور نہیں شہباز شریف بھی ڈی سیٹ ہونے والے ہیں۔ پانامہ کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف کی گیم تو آور ہوچکی ہے، انکا جانا تو ٹھہر گیا ہے اب جانا کہاں ہے؟ اس کا کچھ پتہ نہیں لیکن یہ یقین سے کہتے ہیں وزیراعظم اب کی بار جدہ لندن نہیں جا رہے۔
محمودالرشید

مزید :

صفحہ اول -