ارباب لطف اللہ پیپلز پارٹی میں شامل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے قریبی ساتھی ارباب لطف اللہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ سندھ میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے۔ سندھ کے علاقے تھر کی انتہائی اہم شخصیت ارباب لطف اللہ کی شمولیت کے موقع پر مٹھی کے قریب بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر قومی اسمبلی فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے اہم وزراء اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، پیپلز پارٹی تھر کے باسیوں کو ہر سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والے واپس آ رہے ہیں۔
قریبی ساتھی