نئے نوکیا فون معیاری قیمت میں بہترین تجربہ فراہم کریں گے
کراچی (پ ر)ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا 105 اور نوکیا 130 فونز متعارف کرادیئے ہیں۔ عمدہ اور معیاری ڈیزائن سے مزیّن، دونوں فونز بہترین فیچرز کے حامل ہیں جو معیاری قیمت کے ساتھ ساتھ قابلِ اعتماد اور پائیدار بھی ہیں۔ 1.8 انچ کی رنگین اسکرین، کارآمد LED ٹارچ لائٹس اور خوبصورت ڈیزائنز پر مشتمل دونوں ماڈلز تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہوں گے ۔ دنیا بھر میں فیچر فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 1.3 ارب سے زائدہے جن میں سے زیادہ تر ایشیاء اور افریقہi سے تعلق رکھتے ہیں ۔ نوکیا130 اور نوکیا 105 دونوں فونز اپنی بہترین قیمت اور پائیداری کے ذریعے دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رابطے میں رہنے کو یقینی بنائیں گے ۔ دنیا بھر میں اب تک 200ملین سے زائد نوکیا105 فونز خریدے جا چکے ہیں۔ یہ ایوارڈ جیتنے والا فون اب جدید خوبصورت ڈیزاین، شاندار بیٹری لائف ، بہتر افادیت، بڑی اسکرین اورٹیکٹائل آئی لینڈکی میٹ ( tactile island key mat)کے ساتھ دستیاب ہے۔ نوکیا105 ،نوکیا فونز کے روایتی ڈیزائن سے مزیّن ہے جو اپنے نئے خوبصورت ذیزائن اور نیچرل شیپ کی وجہ سے صارفین کے لیئے نہایت موزوں فون ہے۔ یہ اپنی پولی کاربونیٹڈ کیسنگ پر عمدہ ودلکش رنگ کی بدولت گرنے یا ٹکرانے کی صورت میں لگنے والے نشانات سے بچائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ نوکیا 105 روزمرّہ کے استعمال کے لیئے بہترین فون ہے جونوکیا فون سے متوقع معیار، پائیدار ی اور بہترین ڈیزائن کے تقاضے کو پورا کرے گا۔ نئے key mat میں موجود علیحدہ علیحدہ keysاستعمال میں آسانی پیدا کریں گی جبکہ 1.8 انچ کی بڑی اسکرین کے ذریعے صارف فون میں پہلے سے موجود اپنے پسندیدہ گیم Snake Xenzia کھیلتے ہوئے بہتر تجربہ حاصل کرسکیں گے ۔ نوکیا 105 میں بڑی اسکرین کا بھرپور فائدہ اٹھا تے ہوئے دو گیمز ’’ Doodle Jump and Crossy Roadii‘‘ پہلے سے لوڈ کئے گئے ہیں، جنہیں کھیل کر خریدنے کا فیصلہ بعد میں کیا جا سکتا ہے۔