بونیر میں ڈرگ ایکٹ کیخلاف کیمسٹ مالکان کا دھرنا
بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈرگز ایکٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے ترمیم کے خلاف پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بونیر میں میڈیکل سٹوروں کے مالکان کا دھرنا ۔بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر کے سامنے بیٹھے رہے ۔اس موقع پر بونیر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر زین العابدین باچا ،جنرل سیکرٹری شاکرواللہ خان ،نائب صدر شریف ،تحصیل گدیزی کے صدر سلطان زیب ۔سرفراز خان ،عزت گل اور دیگر رہنماؤں نے مقامی صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف صوبائی قیادت کی کال پر تین روزہ دھرنا جاری رہیگا ۔20 جوالائی کو پشاور میں وزیر صحت کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔جبکہ 27 جولائی کو پورے صوبہ میں شٹرڈاون کیاجائے گا ۔جس میں تمام ضلع بونیر کے 394 میڈیکل سٹوروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ میڈیکل سنٹرز بند رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک صوبائی حکومت ہماری صوبائی قیادت کے ساتھ بھیٹ کر اس مسئلے کا پرامن حل نہیں نکالتا ۔ہم اس وقت تک احتجاج کریں گے ۔اس صنعت سے لاکھوں افراد کی روزگار وابستہ ہے ۔اور حکومت ان غریب عوام کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے جو ہمیں ہرگز منظور نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنے عوام کو روز گار دینے کی بجائے انکے منہ سے روٹی چھینا چاہتے ہے ۔دھرنا کے دوران میڈیکل سٹور وں میں مریضوں کو ادویات کی ترسیل جاری تھی ۔ان رہنماؤں کو کہنا تھا کہ ہم عوام اور مریضوں کوتکلیف دینا نہیں چاہتے ۔مگر اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔