کلرکہار،اراضی پر قبضہ کرنیکی کوشش پر18افرادکیخلاف مقدمہ درج

کلرکہار،اراضی پر قبضہ کرنیکی کوشش پر18افرادکیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کلر کہار پولیس نے چیئرمین میونسپل کمیٹی کلر کہار کے دو بھائیوں اور دیگر 18 افراد کیخلاف اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کر لیا۔ محمدنثار ولد محمد امیر نے پولیس کو بتایا کہ ہماری مشترکہ زمین پر محمد اسلام اس کے بھائی محمد طاہر پسران غلام جیلانی ، مختار حیدر اور احمد خان پسران مہر خان ، محمد ریاست ولد محمد خان، اسد اللہ ، وقار حیدر پسران حاکم خان، فخر عباس ولد محمد ناظم، غضنفر ولد نذر حسین، محمد تصدق ولد غضنفر، غلام جیلانی ساکن حطاراور10عدد نامعلوم افراد ہمراہ ٹریکٹر ٹرالی ملک داؤد احمد ولد احمد شریف ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی کلر کہار کے بھائی مختار حیدر نے پستول نکال لیا اور دیگر افراد نے گاڑی سے ڈنڈے نکال کر اسے زدوکوب کیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔ اس دوران حاجی نذیر ولد محمد بشیر، عدیل ولد محمد زمان ، بشیر زمان ولد غلام شبیر اور محمد اسحاق ولد محمد رحمن موقع پر آگئے اور انہوں نے منت سماجت کر کے میری جان بچائی۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔