پٹ، لنڈ اور عمرانی گینگ کیخلاف ککے کچے میں بھرپور آپریشن کی تیاریاں

پٹ، لنڈ اور عمرانی گینگ کیخلاف ککے کچے میں بھرپور آپریشن کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چھوٹو بکھرانی کے ساتھیوں جن میں پٹ‘ لُنڈ اور عمرانی گینگز کے 35 سے زائد خطرناک ڈاکوؤں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
نے جو جدید ترین اسلحہ سمیت اینٹی ائیرکرافٹ گن سے لیس ہیں نے ضلع راجن پور کے دریائی جزیروں بنوں‘ کبریٰ‘ ببلہ شاہ اور بنگلیانی والی کچی میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں‘ چار روز قبل ڈاکوؤں نے مقامی زمیندار کو اغواء اور کشتی سوار مسافروں کو لوٹنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں کا مقامی قبائل اور پولیس سے تصادم ہو گیا‘ دو طرفہ فائرنگ میں ضلع راجن پور کے ایک ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہوئے اور دو ڈاکو بھی مارے گئے جس پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان خان خٹک کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر عادل کی قیادت میں رینجرز اور پنجاب پولیس کی نفری دریائے سندھ کے کچہ کے علاقہ میں پہنچ گئی‘ ڈی پی اوز رحیم یارخان ذیشان اصغر‘ راجن پور عتیق طاہر سمیت ایس پی شاہنواز چاچڑ کی نگرانی میں دو اضلاع کی پولیس نے مسلسل کئی روز سے کچہ میں ناکہ بندی اور گشت جاری رکھتے ہوئے گھیراؤ کر رکھا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ڈاکوؤں کیخلاف ایک بار پھر بھرپور آپریشن کیا جائیگا اور پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں چاروں اطراف سے حملہ آور ہوں گی۔ گن شپ ہیلی کاپٹر کی مدد لئے جانے کا امکان ہے۔