محب وطن جماعتیں متحد ہو جائیں: ریاض پیرزادہ
حاصل پور( نامہ نگار) تمام محب وطن جماعتیں ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
متحد ہو جائیں ۔ آنے والا وقت پاکستان کے لیے انتہائی کٹھن ہے مسلمانوں کو چاروں اطراف سے ایک سازش کے تحت گھیرا جا رہا ہے مشکل وقت میں میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ن لیگ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ہوں۔ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کی چیئر مین بلدیہ میاں اشفاق احمد رامے سے ٹیلی فون پر بات جیت۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت میاں برادران کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کرراہا ہے۔ میاں نوازشریف کے خلاف پانامہ کے ذریعے سازش کی گئی تا کہ سی پیک جیسے منصوبے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں میاں نوازشریف سے سوالات کر کے 20کروڑ عوام کی توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے یہ لوگ پاکستان کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ این اے186میں اپنے ابائی حلقہ میں اپنے گل گروپ کا ساتھ ملکر الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائیگا۔ غلط افواہیں پھیلانے والے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر عبدالناصر رامے ، میاں عبدالرزاق رامے، سابق ایم پی صفدر گل،رانا عبدالرشید، محمد انور پپو، اوصاف علی بھٹی، میاں عبدالرزاق رتھ، اور دیگر کونسلرز حضرات بھی موجودتھے۔