14اگست کو دانش سکول ٹبہ سلطان پور کا افتتاح
وہاڑی ، ٹبہ سلطان پور ( بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی+ نمائندہ پاکستان) ایم این اے سعید (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
احمد خان منیس نے کہا ہے کہ دانش سکول وزیر اعلی پنجاب کے اس ویژن کی تکمیل ہے جس میں وہ غریب مگر ہونہار بچوں کو اعلی تعلیم وتربیت دے کر قومی ترقی میں شامل کرنا چاہتے ہیں ایک ارب چار کروڑ مالیت کا دانش سکول ٹبہ سلطان پور کا منصوبہ علاقے کے غریب عوام کی اعلی معیاری تعلیم تک رسائی کی امنگوں کا ترجمان ہے یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کے ہمراہ دانش سکول کی جلد تکمیل کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالغفار، چیئرمین میونسپل کمیٹی میلسی توصیف احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ نادیہ ضیاء، دانش سکول کے بورڈ آف گورنر کے ممبران سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر، حافظ محمود احمد شاد، میاں جہانزیب، پروفیسر محمد علی زیدی، پرنسپل دانش سکول بوائز محمد طیب، پرنسپل دانش سکول گرلز زرقا سہیل رانا، ڈی او سپورٹس رئیس اعظم جونا، تحصیل سپورٹس آفیسر ملک مرتضی، چیف آفیسر ایم سی میلسی چودھری ندیم،چیئرمین یونین کونسل اجمل خان سگو اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 14 اگست کے دن دانش سکول ٹبہ سلطان پور کے افتتاح کا عندیہ دیا ہے سکول کے اجراکے لیے بچوں کا داخلہ کر لیا گیا ہے بچوں کے قیام و طعام کے لیے ہاسٹل کی عمارت جلد مکمل کی جائے۔ ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مخالف جماعتوں کوپہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اور اس مرتبہ بھی مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گاعمران خان ملک میں ترقی کی راہ میں بڑی رکاؤٹ بنے ہوئے ہیں مختلف طریقوں سے ملکی ترقی روکنے کے لیے رکاؤٹیں ڈالنے میں مصروف ہیں پاکستان کی عوام باشعورہیں عمران کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے سیاست میں ہمیشہ مصنوعی سہارے ڈھونڈے والے دھر نا گروپ کو عوام ہرمحاذ پر مسترد کرچکے ہیں میاں نواز شریف اور اُن کی فیملی کے ہاتھ صاف ہیں حکو مت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئند ہ آنے والے دور بھی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا موجودہ دور حکومت نے ملک سے اندھیروں کے مکمل خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ موضع برخو دار کی بستی رب نواز میں بجلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرنواب اطہر خان خاکوانی ، نواب حمید خان خان خاکوانی ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ، حاجی اجمل خان سگو،چوہدری ناظم ستار کمبوہ ، حاجی محمد شعبان ، حافظ محمد ماجد ، صفدر عباس خان ماہنی ، حسنین شاہ ، میاں فرحان مترو ، مہر رب نواز ، حاجی محمد آرائیں ، مطلوب بھٹہ ، سجاد مغل ، پرویز احمد خان سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے ۔