پاناما کیس، وزیراعظم نے تو جے آئی ٹی میں اپنے خالوکو بھی نہیں پہنچانا: سپریم کورٹ ,وہ چالیس سال قبل انتقال کرچکے: خواجہ حارث

پاناما کیس، وزیراعظم نے تو جے آئی ٹی میں اپنے خالوکو بھی نہیں پہنچانا: سپریم ...
پاناما کیس، وزیراعظم نے تو جے آئی ٹی میں اپنے خالوکو بھی نہیں پہنچانا: سپریم کورٹ ,وہ چالیس سال قبل انتقال کرچکے: خواجہ حارث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت جاری ہے اور دوران سماعت وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کو سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے سخت سوالات کا بھی سامنا کرنا پڑرہاہے ، دوران سماعت وزیراعظم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ ان کے اثاثے ظاہر ہیں جس پر جسٹس اعجازالاحسن کاکہناتھاکہ ہم تووزیراعظم اور ان کے بچوں کے اقدام کو دیکھ رہے ہیں ، وزیراعظم نے توجے آئی ٹی میں اپنے خالوکو بھی نہیں پہنچانا، آپ کا مقصد یہ تھا کہ جے آئی ٹی کو کچھ نہیں بتایا، فریقین کہہ رہے تھے کہ ہمیں کچھ پتہ ہی نہیں۔ عدالت کی طرف سے یہ نقطہ اٹھائے جانے پر خواجہ حارث نے کہاکہ یہ باتیں نوازشریف کو کسی جرم میں کیسے شریک کرسکتی ہیں، وزیراعظم کے خالو کا 40سال پہلے انتقال ہوچکا ہے ، چار عشرے پہلے انتقال کرنے والے کا نام اچانک پوچھاجائے تو کیا ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -