جے آئی ٹی کی رپورٹ پر نہیں بلکہ غیر متنازعہ دستا ویزات پر فیصلہ دیں گے,اثاثوں کے دستاویز ات کا ایک سال سے ان کا انتظار کر رہے ہیں:سپریم کورٹ

ااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے۔اس دوران فاضل عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا اثاثوں کے ذرائع اور تمام دستاویز ات موجود ہیں مگر ہم ایک سال سے ان کا انتظار کر رہے ہیں۔اس دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر فیصلہ نہیں کرنا ،حکم جے آئی ٹی نے نہیں عدالت نے جا ری کرنا ہے، فیصلہ دیتے وقت جے آئی ٹی رپورٹ نہیں بلکہ غیر متنازعہ دستاویز دیکھیں گے۔ عدالت نے خواجہ حارث سے کہا کہ آپ کے موکل نے تو اپنے خالو کو بھی نہیں پہچانا ، کیاآپ کی اپروچ یہ تھی کہ جے آئی ٹی کو کچھ نہیں بتانا ؟فیملی کی اپروچ کیا ہے آپ دیکھ رہے ہیں ، لندن فلیٹس کا مالک کون ہے فیملی کو کچھ پتہ ہی نہیں۔
مزید خبریں :”سب باتیں چھوڑیں یہ بتائیں کہ کیا وزیر اعظم نے ۔۔۔“پاناما سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے وزیر اعظم کے وکیل سے سب سے مشکل سوال پوچھ لیا ، حد سے زیادہ پریشان کر دیا