ملک میں جہیز کی لعنت کے خاتمے کے لئے سکولوں اور کالجوں میں خصوصی لیکچر ہونے چاہئیں ‘ ثمینہ پیرزادہ

ملک میں جہیز کی لعنت کے خاتمے کے لئے سکولوں اور کالجوں میں خصوصی لیکچر ہونے ...
ملک میں جہیز کی لعنت کے خاتمے کے لئے سکولوں اور کالجوں میں خصوصی لیکچر ہونے چاہئیں ‘ ثمینہ پیرزادہ

  

لاہور ( این این آئی) ٹی وی کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں جہیز کی لعنت کے خاتمے کے لئے سکولوں اور کالجوں میں خصوصی لیکچر ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں میں آگاہی آسکے کہ جہیز ایک ایسی لعنت ہے جس کے نہ ہونے سے کئی غریب خاندانوں کی لڑکیاں اپنے گھروں میں بیٹھی بیٹھی بوڑھی ہو جاتی ہیں ۔

انہوں نے ” این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری نمود و نمائش کا ہمارے دین میں کوئی تصور نہیں ، ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی لوگوں نے اپنی آن شان بنانے کے لئے غیر ضروری رسموں کو فروغ دیا ہے اور جہیز کے ساتھ اپنی بچیوں کو کوٹھیاں ، گاڑیاں بھی دینی شروع کر دیں جس سے معاشرے میں توازن بگڑ گیا جس کا تمام تر خمیازہ غریبوں کو بھگتنا پڑا ۔ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ جہیز کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے جہاں سکول اور کالجوں میں لیکچر ہونے چاہئیں وہاں میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک سے جہیز جیسی لعنت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے ۔

مزید : تفریح