پاناما کیس :وزیر اعظم نے سیاسی رابطوں کا ٹاسک مولانا فضل الرحمان کو سونپ دیا

پاناما کیس :وزیر اعظم نے سیاسی رابطوں کا ٹاسک مولانا فضل الرحمان کو سونپ دیا
پاناما کیس :وزیر اعظم نے سیاسی رابطوں کا ٹاسک مولانا فضل الرحمان کو سونپ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سیاسی میدان میں تنہائی کا شکار وزیر اعظم نوازشریف سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور پاناما کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعظم نےپاناما کیس کے حوالے سے سیاسی رہنماﺅں سے رابطوں کا ٹاسک مولانا فضل الرحمان کو سونپ دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف سے قریبی اتحادی مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدہ ملکی سیاسی صور ت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کو پاناما کیس کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے کہ انکی پارٹی جمہوریت کی بالادستی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وزیر اعظم نے سیاسی رہنماﺅں سے رابطوں کا ٹاسک مولانا فضل الرحمان کو سونپ دیا ۔

مزید :

قومی -