سعودی عرب سے انتہائی پریشان کن خبر آگئی ، ایسا کام ہو گیا کہ تیل کی قیمت میں خوش ربا اضافہ ہو جائے گا کیونکہ ۔۔۔

سعودی عرب سے انتہائی پریشان کن خبر آگئی ، ایسا کام ہو گیا کہ تیل کی قیمت میں ...
سعودی عرب سے انتہائی پریشان کن خبر آگئی ، ایسا کام ہو گیا کہ تیل کی قیمت میں خوش ربا اضافہ ہو جائے گا کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی حکام نے تکنیکی خرابی کی بناءپر تیل کی پیداوارمتاثر ہونے کا عندیہ دیدیا جس کے بعد دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

”بزنس انسائیڈر“ کے مطابق سعودی عرب میں موجود تیل کے بڑے ذخائر”منافیہ“ میں تکنیکی خرابی پیدا ہو نے سے پٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم ”اوپیک“ کے ماہرین پر شدید دباﺅ ہے ۔
استعبول میں جاری پٹرولیم کانگرس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی آرم کو کے سی ای او امین نصیر نے کہا کہ گزشتہ برس سرمایہ کاری میں اربوں ڈالر نقصان کے باعث تکینی مسائل پیدا ہونے سے تیل کی پیدوار بری طرح متاثر ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی آرم کو کے مرکزی پیداواری یونٹ منافیہ میں شدید نوعیت کی تکنیکی خرابی پیدا ہونے سے پیداوار بری طرح متاثر ہے اور اس خرابی سے سامنے آنے والے ممکنہ نقصان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔آرم کو کا پیداواری یونٹ منافیہ سعودی عرب کے سب سے بڑے آئل فیلڈز میں سے ہے جس کی پیداوار 9لاکھ کے قریب ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت سامنے آنے والے بڑا تکنیکی مسئلہ واٹر انجیکشن سسٹم کی تخلیل کا ہے جو ذخائر میں پریشر برقرار رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس تکنیکی خرابی کے باعث منافیہ کی پیداواری صلاحیت کے مجموعی نقصان کے بارے اندازہ نہیں لگایا گیا مگر بعض ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو گا ۔
آرم کو کے سابق عہدیدار ساداد الحسینی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگر اس یونٹ کی تمام پیداوار کو روکنے کی ضرورت پڑی تو آر م کو کی مجموعی پیداواری صلاحیت 9لاکھ سے کم ہو جائے گی جس سے دنیا کو تیل کی فراہم متاثر ہو گی اور اس کا نتیجہ قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آئے گا ۔

مزید :

عرب دنیا -