نوجوان لڑکے نے گوگل میں نوکری چھوڑ کر سموسے بیچنا شروع کر دیے اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھ پتی بن گیا

نوجوان لڑکے نے گوگل میں نوکری چھوڑ کر سموسے بیچنا شروع کر دیے اور دیکھتے ہی ...
نوجوان لڑکے نے گوگل میں نوکری چھوڑ کر سموسے بیچنا شروع کر دیے اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھ پتی بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مناف کپاڈیا نے گوگل میں نوکری چھوڑ کر اپنی والدہ کے ساتھ کچن میں سموسے بنانے میں مدد کرنا شروع کر دی اور آج وہ ایک ریستورانٹ کے کاروبار میں کامیاب ترین کاروباری شخص بن چکا ہے جس کی سالانہ آمدنی 75ہزار ڈالر سے زائد ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کپاڈیا نے 2014میں ’بوہری کچن ‘کے نا م سے کام شروع کیا ،ممبئی کے علاقے’ کوفے پرادے‘میں واقع اپنے گھر میں کپاڈیا کو ہفتے کے آخر میں اپنے والدہ کے ساتھ کام کر کے وقت گزارنے کی عادت نے نہیں آج انہیں اس مقام پر پہنچا دیاہے جہاں بہت کم لو گ ہی پہنچ پاتے ہیں ،اس انوکھے اور نئے طریقہ کار کے باعث آج بوہر کچن ایک برانڈ بن چکا ہے ۔


شروعات میں صرف 20مختلف لوگوں کو کھانا فراہم کیا جاتاتھا لیکن آج ان کا کاروبار بہت بڑھ چکا ہے اور مرکزی کچن سے مجموعی طور پر ایک دن میں 30ڈلیوریز کی جاتی ہیں جبکہ اب وہ ہائی پروفائل پارٹیز میں کیٹرنگ کی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں ۔بوہر ی کچن ممبئی سے باہر علاقوں میں بھی اپنی ڈلیوریز پہنچاتاہے ۔مناف آج کل اپنے گھر کے قریب ایک اور کچن بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں سے ان کی والدہ نفیسہ آسانی کے ساتھ اسے کنٹرول کر سکیں اور منیومیں مزید نئے کھانوں کو شامل کیا جا سکے جبکہ وہ دیگر شہروں میں بھی اپنے کاروبار کو پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -