سری لنکا نے زمبابوے کو واحد ٹیسٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا نے زمبابوے کو ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے، وہ آج سے قبل کبھی بھی اتنا بڑا ہدف حاصل نہیں کر سکے، اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 352 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 356رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 346رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس کے باعث سری لنکا کو دس رنز کے خسارے کا سامنا رہا ۔دوسری اننگ کا آغاز کرتے ہوئے زمبابوے نے 377رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 388رنز کا ہدف دیا ۔
سری لنکا نے 388رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں نیروشان نے 81رنز کی اننگ کھیلی اور ہدف کے تعاقب میں ٹیم کو بڑی مدد فراہم کی ۔گروناتھنے 80رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ان کے علاوہ مینڈس نے 66اور کروناتھنے نے 49رنز بنائے ۔