’یہ بک گئی ہے گورنمنٹ‘ والی آنٹی تو آپ کو یاد ہوں گی،لیکن دراصل ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا؟جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہوگا

’یہ بک گئی ہے گورنمنٹ‘ والی آنٹی تو آپ کو یاد ہوں گی،لیکن دراصل ویڈیو ...
’یہ بک گئی ہے گورنمنٹ‘ والی آنٹی تو آپ کو یاد ہوں گی،لیکن دراصل ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا؟جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے مارٹن کواٹر کی رہنے والی خاتون قمر آنٹی کو تقریبا سب ہی جانتے ہیں جنہو ں نے حکومت وقت کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور جملہ کہا کہ ’یہ بک گئی ہے یہ گورنمنٹ ‘جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جبکہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا ۔
سماءنیوز کے مطابق سوشل میڈیا کیلئے تویہ صرف ایک مذاق تھالیکن قمر آنٹی کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر اور ان کے خاندان پر کیا بیتی ،ان کے بیٹے نے جو کہا سن کر آپ کی آنکھیں بھی آنسو سے بھر جائیں گی۔
قمر آنٹی کے بیٹے کا کہناتھا کہ امی غصے کی بہت تیز ہیں اور جب ان کا بی پی ہائی ہوتا ہے تو پھر وہ گالیاں بھی بہت دیتی ہیں۔انہیں پتہ نہیں چلتاکہ وہ کیا کہ رہی ہیں اور کس کو کہہ رہی ہیں۔ اس دن بھی امی کا بی پی بہت ہائی تھا۔جب ٹی وی والے ہماری گلی میں آئے تھے توگرمی بہت تھی ،ٹی وی والوں کے پوچھنے پر امی نے غصے میں پتہ نہیں کیا کیا بول دیاتھا۔
اس وقت تو ہمیں پتہ نہیں چلا کہ اس چھوٹے سے انٹرویو کے نتائج کتنے سنگین ہو سکتے ہیں کیونکہ اس کے بعد سے ہماری فیملی کاپورے خاندان میں سماجی بائیکاٹ ہوگیا ہے۔ سب میری امی کا مذاق اڑاتے ہیں۔ہم نے خاندانی تقریبات میں جانا چھوڑ دیا ہے کیونکہ خاندان والے فنکشن چھوڑ کر میری امی کو موضوع بحث بنا لیتے ہیں۔اسی بات کو لے کر ہمارے اپنے محلے میں کئی بار جھگڑے ہو چکے ہیں۔لڑائیاں اس قدر زیادہ ہو گئیں ہیں کہ اب ہمارا گھر پوری گلی میں تنہا ہو گیا ہے۔ہمارے گھر کوئی آتا جاتا نہیں ہے۔
سب سے بڑے دکھ کی بات یہ ہے کہ اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد میری بہنوں کے رشتے نہیں ہو پا رہے۔ہم سخت اذیت میں مبتلا ہیں،جائیں تو جائیں کہاں؟معاشرہ ہمیں جینے ہی نہیں دیتا۔ بھائی اور ابو باہر جاتے ہیں تو لوگ ان کا بھی مذاق اڑاتے ہیں۔میں اس وقت اگر ہوتا جب ٹی وی چینل ریکارڈنگ کر رہا تھاتوکھبی بھی امی کو سامنے نہ آنے دیتا۔پوری دنیامیں ہمارامذاق بنا دیاگیاہے۔اس واقعے کے بعد سے میری امی مزید چڑ چڑی ہو گئیں ہیں۔مگر ٹی وی چینل والوں کو بھی تو سوچنا چاہیے تھا نہ کہ اگر میری امی نے غصے میں کچھ غلط بول دیا تھا تو اس کو ڈیلیٹ کردیتے،کیونکہ مائیں تو سب کی ایک جیسی ہوتی ہیں نہ ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -