میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 17ارکان پارلیمان اور حکومتی عہدیداروں کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 17ارکان پارلیمان اور حکومتی عہدیداروں کی ...
میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 17ارکان پارلیمان اور حکومتی عہدیداروں کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )مبینہ طور پرعدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر میاں نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، احمد سعید کرمانی سمیت 17ارکان پارلیمان اور حکومتی عہدیداروں کی نااہلی اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔

اس سلسلے میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کی آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اراکین پارلیمنٹ اورحکومتی عہدیداروں نے پاناما کیس کی سماعت سے قبل اور جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعدمسلسل عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو کہ وا ضح طور پر توہین عدالت ہے۔درخواست میں کہا گیاہے کہ درخواست میں فریق بنائے گئے اراکین پارلیمنٹ عدلیہ مخالف بیان بازی کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، ان اراکین پارلیمنٹ کی نااہلی کے لئے متعلقہ فورم چئیرمین سینٹ، سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی رجوع کیا گیا مگر درخواست گزار کی درخواستیں رد کر دی گئیں۔درخواست میں کہا گیا کہ سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی ن لیگ سے تعلق رکھتے ہیں لہذا درخواستوں کا مسترد کیا جانا بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 17پارلیمنٹیرینز اورحکومتی عہدیداروں کی نااہلی کا حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔درخواست میں میاں نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی، دانیال عزیز، احمد سعید کرمانی، کیپٹن صفدر،اسحاق ڈار، احسن اقبال، طلال چودھری ، مائزہ حمید، بیرسٹر حسن رانجھا، طارق فضل چودھری ، پرویز رشید، رانا ثناءاللہ، نہال ہاشمی کو فریق بناتے ہوئے ان کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -