9 مئی کو چکدرہ قلعہ پر توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسند گوہر رحمان گرفتار

9 مئی کو چکدرہ قلعہ پر توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسند گوہر رحمان گرفتار
9 مئی کو چکدرہ قلعہ پر توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسند گوہر رحمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال(ڈیلی پاکستان آن لائن)9 مئی کو چکدرہ قلعہ پر توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسند گوہر رحمان کو گرفتارکرلیاگیا،شرپسند گوہر رحمان کو گرفتار کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرد یا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شرپسند گوہر رحمان کے بھائی نے عوام سے چیئرمین پی ٹی آئی کے بہکاوے میں نہ آنے کی اپیل کردی،شرپسند گوہر رحمان کے بھائی نے کہاکہ 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں،میرا بھائی ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریریں سن رہاتھا، بہکاوے میں آگیا۔
شرپسند کے بھائی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتار کارکنوں سے لاتعلقی کااظہار کردیا،ان کاکہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے ہی کارکنوں کو ایجنسیوں کے بندے بتا رہاہے، شرپسند کے بھائی کی لوگوں سے درخواست کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی باتوں میں نہ آئیں۔