علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست واپس لے لی ،معاملہ نمٹا دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت علی امین گنڈا پور کے وکیل ظہور الحسن کے معاون نے درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملاقات کیلئے درخواست دائر کر دی تھی مگر ہماری ملاقات کرا دی گئی۔معاون وکیل کا کہنا تھا کہ ملاقات ہو جانے پر اب درخواست واپس لیتے ہیں، عدالت نے درخواست واپسی کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔