ماہر تعلیم ڈاکٹراے بی اشرف کی آج ملتان میں تدفین، تیاریاں مکمل
ملتان(سٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم محقق،نقاد اور شعبہ اردو بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے سابق چئیرمین ڈاکٹر اے بی اشرف کا جسد خاکی آج علی الصبح انقرہ سے لاہور پہنچے گا جسے ان کے بیٹے پروفیسر نعیم اشرف ملتان لائیں گے۔ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر دو بجے جلال مسجد پارک گلگشت ملتان میں ادا کی جائے گی۔لواحقین نے جنازے میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ڈاکٹر اے بی اشرف(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)
کا ہفتہ کی شام انقرہ میں انتقال ہو گیا تھا۔ان کی عمر 90 سال تھی۔مرحوم بیسوں کتابوں کے مصنف تھے۔