ضلع وہاڑی میں گندم کی سرکاری قیمت مقرر، مانیٹرنگ شروع
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) پنجاب بھر کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی گندم کی سرکاری قیمت 40 کلو گرام 2675 روپے مقرر کردی گئی ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں گندم کی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کو ہدایت کی گئی ہے کوئی بھی شخص سرکاری نرخ (بقیہ نمبر33صفحہ7پر)
سے زائد قیمت پر گندم فروخت کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی دکاندار یا تاجر سرکاری قیمت سے زیادہ وصول کر رہا ہو تو فوری طور پر شکایت درج کروائیں۔