نیٹ ورک سروسز، تھنڈر انرجی کا ٹاک پول کیساتھ تاریخی اور سٹریجٹک معاہدہ
ملتان(پ ر)تھنڈر انرجی لمیٹڈاورٹاک پول نے ایک تاریخی اور سٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
ہیں جس کا مقصدتھنڈر انرجی کی جدید AI صلاحیتوں کو IoT اور ٹیلی کام نیٹ ورک سروسز میں ٹاک پول کی مہارت کے ساتھ مربوط کرنا ہے، جس سے دنیا بھر میں ٹیلی کام آپریٹرز کو توانائی کے جدید اور پائیدارحل فراہم کیے جائیں گے۔یہ شراکت داری تھنڈر انرجی لمیٹڈکے جدید پلیٹ فارم کو ٹاک پول کے وسیع IoT سلوشنز اور نیٹ ورک سروسز کے ساتھ یکجا کرتی ہے۔ Q1 2025 تک تھنڈر انرجی کا پلیٹ فارم روزانہ 300 ملین ڈیٹا پوائنٹس پر کام کرتے ہوئے 8,000 سے زائد ٹاور سائٹس پر فعال ہوگا۔